بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن کی پروفائل

سید ہارون رشید صاحب

چیئرمین(نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر )

سید ہارون رشید صاحب کارپوریٹ فنانسسنگ اور اسٹریٹجک مینجمنٹ میں بیس سال سے زیادہ کا تجربہ رکھتے ہیں اور بہت سے مالیاتی اور غیر مالیاتی اداروں میں کام کر چکے ہیں۔آپ نے اپنے کیریئر کا آغاز ایکسپرٹ ایڈوائزری سیل سے کیا جو کہ پہلے بورڈ آف انڈسٹریل مینجمنٹ تھا ، جس کے بنانے کا مقصد وزارتِ پیداوار کو پبلک سیکٹر انٹرپرائزز جیسا کے فرٹیلائزر، آٹو موبائل، ہیوی انجینئرنگ، کمیکل، سیمنٹ اور اسٹیل وغیرہ میں مینجمینٹ اینڈ کنٹرول، کارپوریٹ پلاننگ اور کارکردگی کے معیار میں بہتری لاناہے۔

اس کے بعد آپ نے مالیاتی کاپوریشن آف پاکستان میں بطورِ مشیر خدمات انجام دیں جس نے ۱۹۶۰ ؁ء میں پاکستان میں پہلا Closed-End Mutual Fund قائم کیا۔بعد ازاں آپ نے سینئر انتظامی ممبر کے عہدے پر زرعی ترقیاتی بینک میں شمولیت اختیار کی ، جہاں آپ نے شعبہ کارپوریٹ قرضہ جات کی تنظیمِ نو میں اہم کردار ادا کیا اور اس کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔اس کے ساتھ ساتھ آپ قومی ادارہ برائے بینکنگ اور مالیات اسلام آباد (اسٹیٹ بینک آف پاکستان)کے تربیتی کنسلٹنٹ بھی ہیں۔

سید ہارون رشید صاحب نے بطور نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کے ڈائریکٹر بہت سی پبلک لسٹڈ کمپنیز کے بورڈ پر خدمات انجام دے چکے ہیں۔ آپ IFC-World Bank Groupکے سر ٹیفائیڈ ڈائریکٹرہیں جس کوپاکستان انسٹیٹیوٹ آف کارپوریٹ گورننس اسپانسر کر تا ہے۔

جناب رزاق ایچ ا یم بنگالی صاحب

چیف ایگزیکٹیو (ایگزیکٹیو ڈائریکٹر )

جناب رزاق ایچ ا یم بنگالی صاحب ایک کا روبا ر ی خا ندان سے تعلق رکھتے ہیں جو کہ 1947 سے کا روبا ر سے منسلک ہے ۔ کرا چی سے اول درجہ میں گریجویشن کے بعدآپ نے سیمنز میں عملی زندگی کا آغاز کیا اور پھرجرمنی چلے گئے جہاں آپ نے کا روبا ری تعلیم جرمن زبا ن میں حاصل کی اورانڈسٹریل بزنس مین(جو کہ MBA کے مساوی ہے)کے امتحان میں کامیابی حاصل کی اور جر منی سے وطن واپسی کے بعد آپ اپنے خاندانی کا م سے تقریباََ تیس (۳۰) سال منسلک رہے اور 1998سے اب تک بلوچستان ویلیز لمیٹڈ میں چیف ایگز یکٹیو کے عہدہ سے منسلک ہیں۔

آپ فلیمنٹ یارن مینوفیکچرنگ ایسوسی ایشن میں چیئر مین اور ایمپلائز فیڈریشن آف پاکستان میں نا ئب صدر بھی رہ چکے ہیں۔آپ پاکستان جرمن بزنس فورم میں کئی سا لو ں تک صدر اور نا ئب صدر کی خدمات انجام دے چکے ہیں۔آپ نے اس ادارے کو فعال اور متحرک بنا یا جس کی بنا ء پر مختلف سرکاری تنظیموں اور پا کستان اور جر منی کے کاروبا ری حضرات کی حمایت حاصل ہوئی اور آپ نے مند ر جہ ذیل سما جی تنظیموں کی ممبرشپ حا صل کی ہوئی ہے۔

  • کراچی جیم خانہ کے ممبر اور ما ضی کے صدر
  • کراچی بوٹ کلب کے ممبر
  • روٹری کلب کراچی کانٹینینٹل کے ممبر
  • ڈیفنس اتھارٹی کنٹری اور گولف کلب کے ممبر

اس کے علاوہ آپ نے مختلف بین الاقوامی سیمینار زمیں شرکت کی ہے اور وسیع پیمانے پر دنیا بھرکا سفر کیا ہے ۔انگریزی اور اردو کے علا وہ جر من زبان میں بھی آپ کو مہا رت حاصل ہے۔

جناب محمد صدیق مصری صاحب

ڈائریکٹر مارکیٹنگ /بزنس ڈویلپمینٹ ( ایگزیکٹیو ڈائریکٹر )

جناب محمد صدیق مصری صاحب سندھ یونیورسٹی سے گریجویٹ ہیں۔ گریجویشن مکمل کرنے کے بعدآپ نے سعودی عرب میں کھانے کی اشیاء کی تجارت ، درآمداور تقسیم کاری کا کاروبارشروع کیا اور اس شعبہ میں مارکیٹ کے بڑے حصہ دار بن گئے۔ ۱۹۹۵ ؁ء میں پاکستان واپس آنے کے بعد آپ نے ذائقہ فوڈز انڈسٹری کے نام سے کمپنی لگائی۔یہ کمپنی مصالحے اور کھانا بنانے کی دیگر اشیاء خلیجی ممالک ، مشرقی وسطیٰ، برطانیہ، امریکہ اور کینیڈا کو برآمد کرتی ہے۔

۱۹۹۸ ؁ء میں اپنے دوستوں کے ساتھ مل کر بلوچستان وہیلز لمیٹڈ کے انتظامی امور حاصل کر لیئے اور تب سے کمپنی کو لگن اور محنت سے چلا رہے ہیں۔ آپ حکمت اور کاروباری فراست کے حامل شخص ہیں۔

آپ فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی انتظامی کمیٹی کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔اسکے علاوہ پاکستان ایسوسی ایشن آف آٹو موٹیو پارٹس اینڈ ایسیسیریز مینو فیکچررزکے چیئرمین کے طور پرآٹو وینڈنگ انڈسٹری کی ترقی کیلئے فعال کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

جناب محمد عرفان غنی صاحب

چیف آپریٹنگ آفیسر ( ایگزیکٹیو ڈائریکٹر )

جناب محمد عرفان غنی صاحب نے ۱۹۹۶ ؁ء میں بلوچستان وہیلز لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اورپیداواری منصوبہ بندی کی ذمہ داری لی۔اُس وقت پلانٹ اور مشینری کی حالت بہت خراب تھی اور معیار کو بہتر بنانے کیلئے اہم بنیادی تبدیلیوں کی ضرورت تھی۔ آپ نے بلوچستان وہیلز لمیٹڈ میں توسیع اور جدت میں اہم کردار ادا کیاجسکی وجہ سے کمپنی نے پرانی بٹ ویلڈنگ مشین تبدیل کی، نئی لائٹ دیوٹی رِم لائن لگائی، جدید ترین الیکٹرو ڈیپوزٹ پینٹ شاپ اورمونو ریل کنویئر لگائی۔ٹرک/بس لائن کو جدید بنانے کیلئے اسپننگ مشین لگائی جوکہ ٹرک/بس کے ٹیوب لیس پہیے بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

جناب انیس وہاب زبیری صاحب

(آزاد ڈائریکٹر )

جناب انیس وہاب زبیری صاحب ایک آزاد ڈائریکٹر ہیں اور آپ چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف انگلینڈ اینڈ ویلز اور پاکستان کے فیلو ہیں۔آپ تعلیم ، مینجمنٹ، سرمایہ کاری اور فنانسسنگ میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ آپ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ سے بھی منسلک رہے ہیں اور بہت سی پبلک لسٹڈ کمپنیز کے بورڈ پر نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ کی نمائندگی کرچکے ہیں۔آپ نے بہت سے پروفیشنل کورسسز اور سیمنارز میں شرکت کی ہے اورانسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کی ٹیکنیکل سروسسز کمیٹی کی نمائندگی بھی کر چکے ہیں اور انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کے کوالٹی اشورنس بورڈ کے ممبر بھی رہ چکے ہیں۔ آپ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹ آف پاکستان کی جانب سے منعقد کیا گیا ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام مکمل کر کے سرٹیفائڈ ڈائریکٹر بھی ہیں۔

جناب عامر امین صاحب

نامزد کردہ۔ نیشنل انویسٹمنٹ ٹرسٹ(نا ن ایگزیکٹیو ڈائریکٹر )

جناب عامر امین صاحب NIT کے فنانس کے سر براہ ہیں۔ آپ پیشیے کے اعتباد س ICAP سے چارٹرڈ اکاونٹنٹ ہیں اور آپ نے ٹریننگ EYFRسے حاصل کی۔ اسکے علاوہ آپ CISA بھی ہیں۔ آپ کو ۱۸ سال سے زیادہ کام کا تجربہ ہے خاص طور پر فنانشل سروسز میں۔

جناب عرفان احمد قریشی

(آزاد ڈائریکٹر )

جناب عرفان احمد قریشی صاحب ایک آزاد ڈائریکٹر ہیں۔ آپ کو سرمایہ کاری بینکنگ ، فزیبیلیٹی اسٹڈیزاور اس کا نفاذ، مینوفیکچرنگ، لیزنگ، فنانس اور کارپوریٹ افیئرز کا تیس(30) سال سے زائد کا وسیع تجربہ ہے۔آپ کمپنی سے پندرہ (15) سال سے زائدعرصے تک منسلک رہے جس میں آپ نے بطورِ کمپنی سیکریٹری، فنانس کی سربراہی اور کمپنی کے بورڈ میں خدمات انجام دیں۔ آپ ۲۰۱۵ ؁ء میں بلوچستان وہیلز لمیٹڈ سے ریٹائرڈ ہوئے۔آپ کو آٹو وینڈنگ اور اسمبلی کی صنعت کا وسیع تجربہ ہے۔ آپ کامرس گریجویٹ اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں ماسٹرز کی ڈگری کے حامل ہیں۔اس کے علاوہ آپ انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ سیکریٹریز اینڈ مینیجرز کے ممبر بھی ہیں۔

جناب محمد جاوید

(آزاد ڈائریکٹر )

جناب محمد جاوید صاحب ایک آزاد ڈائریکٹر ہیں۔ آپ میکینیکل انجنیئر اور پاکستان انجنیئرنگ کونسل کے تاحیات ممبر ہیں۔آپ نے جاپان میں تربیت حاصل کی اورتکنیکی معاہدے، انتخاب ، جانچ اور پلانٹ اینڈ مشینری اور آلات کی ترقی کے لئے چین، تائیوان، ملائیشیا، ہالینڈ، ترکی اور بھارت کے دورے کیے۔ آپ انجینئرنگ اور آٹو موبائل وہیل انڈسٹری کے انتظام کا چالیس (40) سالوں سے زائد کا تجربہ رکھتے ہیں ۔آپ کمپنی میں اکتیس (31) سال خدمات انجام دینے کے بعد ۲۰۱۵ ؁ء میں ریٹائرڈ ہوئے۔ آپ کمپنی میں مختلف عہدوں پر فائز رہے جن میں تیکنیکی ڈویژن کی سربراہی اور بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے رکن کے طور پر شامل رہے۔ آپ نے پلانٹ کی توسیع، سی ای ڈی پینٹ شاپس، رن آؤٹ مشین کو مقامی طور پر تیار کرنے(تعداد 2-)،Wheels Fatigue Testing Machine (تعداد 2-) اور ایئر لکیج ٹیسٹنگ مشین اور کوالٹی مینجمنٹ سسٹم برائے ISO-9000 اور انوائرمنٹ سسٹم برائے ISO-14000 جیسے منصوبوں پر کا م کیا۔

محترمہ صباء ندیم صاحبہ

(نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹر )

محترمہ صباء ندیم صاحبہ ایک کاروباری خاندان سے تعلق رکھتی ہیں۔ آپ نے A-Levelتک تعلیم حاصل کی ہے، اس کے علاوہ آپ نے انڈس اسکول آف آرٹسسے انٹیرئیر ڈیزائننگ میں ڈپلومہ حاصل کیا ہے اور فیبرک پینٹنگ اور گلاس پینٹنگ کی سر گرمیوں میں بھی شامل رہی ہیں۔آپ نے کلفٹن گرامر اسکول کراچی میں بطور استاد بھی خدمات انجام دیں ہیں۔ ٓآپ نے انسٹیٹیوٹ آف کاسٹ اینڈ مینجمینٹ آف پاکستان کی جانب سے منعقد کیا گیا ڈائریکٹر ٹریننگ پروگرام بھی مکمل کیا ہوا ہے اور آپ ایک تصدیق یافتہ ڈائریکٹرہیں۔آپ کاروباری اور تجارتی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتی ہیں جسکی وجہ سے آپکو بلوچستان وہیلز لمیٹڈکا ڈائریکٹر منتخب کیا گیاہے۔